ایران مفاہمتی یادداشت دستخط نہیں

مفاہمت کی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے،شرائط یا متن میں تبدیلیاں ممکن ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا عبوری معاہدے کا حصہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے،شرائط یا متن میں تبدیلیاں ممکن ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تقریب سے خطاب میں کہا امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا عبوری معاہدے کا حصہ ہے،جوہری مسائل پر بعد کے مراحل میں بات کی جائے گی،امریکا کے ساتھ جنگ کےبعد ایران زیادہ مضبوط ہوکر ابھرا ہے،کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے،دھمکیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے

دوسری جانب امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں  تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،ایران نے تجارتی جہازوں پر متعدد یک طرفہ حملہ آور ڈرونز لانچ کیے۔