بجٹ پیش نہ کرکے ہم وفاق پر اچھے طریقے سے دباﺅ ڈال سکتے ہیں، سہیل آفریدی
خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے مکمل سالانہ بجٹ کے بجائے صرف تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےارکان کوبتایاکہ صوبائی حکومت پورے مالی سال کےبجائے ابتدائی تین ماہ کابجٹ پیش کرےگی،وفاقی حکومت صوبے کے مطالبات ماننے کے بجائے مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نےاجلاس میں کہاکہ آرٹیکل 125کے تحت نگراں حکومت کی طرح منتخب حکومت بھی 3ماہ کا بجٹ پیش کرسکتی ہے،بجٹ پیش نہ کرکے ہم وفاق پر اچھے طریقے سے دباﺅ ڈال سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نےتین ماہ کے بجٹ کی قانونی حیثیت اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے آج بیرسٹر گوہر علی خان اورسلمان اکرم راجہ کو طلب کر لیا ہے تاکہ اس معاملے پر حتمی قانونی رائے حاصل کی جا سکے