مختص رقم تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر انتظامی اخراجات پر خرچ کی جائے گی، بجٹ دستاویز
وفاقی بجٹ میں سپریم کورٹ کیلئے 7 ارب 44 کروڑ 7 لاکھ 54 ہزار روپے مختص کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کےمطابق مختص رقم تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر انتظامی اخراجات پر خرچ کی جائے گی، گزشتہ مالی سال سپریم کورٹ کے اخراجات 6 ارب 48 کروڑ 40 لاکھ 71 ہزار روپے تھے،افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 4 ارب 43 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویز کےمطابق آپریٹنگ اخراجات کے لیے ایک ارب 38 کروڑ 49 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں،ریٹائرمنٹ پر مراعات کیلئے 26 کروڑ، گرانٹس اور سبسڈیز کی مد میں 2 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے گئے،اثاثوں کی مد میں 72 کروڑ، سول ورکس کیلئے 23 کروڑ، مرمت و دیکھ بھال کیلئے 36 کروڑ 59 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔