برطانوی وزیراعظم کا امریکی صدر سے رابطہ

برطانوی وزیراعظم کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ،ایرانی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کسی بھی معاہدے کے نتیجے میں پائیدار اور دیرپا امن یقینی بنایا جانا چاہیے، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایران سے متعلق کشیدہ صورتحال اور تنازع کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہاکسی بھی ممکنہ معاہدے کےنتیجے میں پائیدار اور دیرپا امن کو یقینی بنایا جانا چاہیے،برطانیہ ایران تنازع کے پر امن حل اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نفاذ میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

دونوں رہنماؤں نےاس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطےمیں استحکام کے لیےعالمی سطح پرمشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں تاکہ کسی بھی ممکنہ کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔