ایف بی آر کی ٹیکس ریکوری

ایف بی آربہاولپور زون کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس ریکوری،اسلامیہ یونیورسٹی سے 53 کروڑ روپے وصول

اسلامیہ یونیورسٹی تقریباً 60 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندہ تھی، کمشنرایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)بہاولپورزون نےتاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس ریکوری کرتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے 53 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کر لیا۔

کمشنرایف بی آربہاولپور زون ممتازخان کےمطابق اسلامیہ یونیورسٹی تقریباً 60 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندہ تھی،جس کےخلاف کارروائی کےنتیجےمیں 53 کروڑ روپےکی ریکوری ممکن بنائی گئی۔

کمشنر ایف بی آرممتاز خان نےبتایا کہ ایف بی آر نے گزشتہ ایک سال کےدوران مختلف کارروائیوں میں بہاولپورزون سے ایک ارب روپےسے زائدواجب الادا انکم ٹیکس ریکور کیا ہے،جو خطے کی تاریخ میں ریکارڈ ریکوری قرار دی جا رہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ ٹیکس وصولی کی مہم کے دوران ڈاکٹروں،نجی اسپتالوں، ہوٹل مالکان اور مختلف ملز کے مالکان سےبھی واجب الادا ٹیکس وصول کیاگیا،اس سےقبل بہاولپورمیں ایک سال کے دوران اتنی بڑی ٹیکس ریکوری کبھی نہیں ہوئی۔