ایران سرمایہ کاری فنڈ

ایران کےلیے 300 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈ کی اجازت دینے پر غور

فنڈ حکومتوں کے بجائے نجی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے تشکیل دیا جائے گا

امریکی انتظامیہ ایران کے لیے 300 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈکی اجازت دینے پر غور کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شرط یہ ہےکہ تہران جنگ کے خاتمے اور جوہری معاہدے پر مبنی حتمی سمجھوتہ قبول کرے، فنڈ حکومتوں کے بجائے نجی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے تشکیل دیا جائے گا۔

امریکی حکام کے مطابق پابندیوں میں نرمی اور ایران کی تعمیرِ نو کے لیے بڑے سرمایہ کاری فنڈ پر بات چیت ہوئی ہے، فنڈ کا اجراء ایران کی جانب سے مجوزہ مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہوگا۔