ایران امریکا مذاکرات شروع

برگن اسٹاک: اسلام آباد ایم او یو پرعملدرآمد کیلئے ایران امریکا مذاکرات شروع ہوگئے

اجلاس ایک روزہ ہوگا، جلاس ایک روزہ ہوگا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اسلام آباد ایم او یو پر عملدرآمد کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی ریزورٹ برگن اسٹاک میں شروع ہو گئے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے پہلے دور میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کی اعلی سطح کی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر یہ اُمید کرتا ہے کہ اس مذاکراتی عمل کے آغاز سے مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے تمام نکات پر جامع اور مستقل معاہدہ طے پا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خصوصی تکنیکی ماہرین پر مشتمل گروپ تشکیل دیے گئے ہیں جو مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر بات چیت کریں گے۔

قبل ازیں ایک بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ دوپہر کے وقت امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا، برگن اسٹاک میں ہونیوالا اجلاس ایک روزہ ہوگا، لبنان میں جنگ بندی مذاکرات کا اہم ایجنڈا ہوگا۔