مفتاح اسماعیل کا حکومت پر تنقید

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھ کرحکومت نےخودفائدہ اٹھالیا،مفتاح اسماعیل

حکومت کےپاس گنجائش تھی مگرانہوں نےعوام کوفائدہ نہیں پہنچایا، مفتاح اسماعیل

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے فیصلے پر سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قیمتیں برقرار کھ کر حکومت نے خود فائدہ اٹھا لیا ہے۔

سماء ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کو فائدہ پہنچا چکی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر حکومت نے خود فائدہ اٹھا لیا ہے،حکومت کے پاس گنجائش تھی مگر انہوں نے عوام کو فائدہ نہیں پہنچایا،پٹرول کی قیمت میں ایک تہائی حصہ حکومت کا ہے۔