ایران کے خلاف امریکی اسرائیل جنگی جرائم کا مقدمہ لڑا جائے، مجتبیٰ خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اسرائیل جنگی جرائم کا مقدمہ لڑا جائے، میناب اسکول کے جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
جوڈیشری ویک پر ایک پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی جرائم کو ملکی اور بین الاقوامی عدالتوں میں اٹھایا جائے۔ شہید رہبر کی ہدایات پر عمل عدلیہ کی کامیابی کی کنجی ہے، عدلیہ کی کامیابی سے عوام کا نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ عوام کو روزمرہ زندگی میں عدالتی اصلاحات کے اثرات نظر آنے چاہئیں، عدالتی اصلاحات صرف منصوبوں تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی طور پر نافذ ہوں۔ ایران میں عدلیہ کی ذمہ داری عوام کے حقوق کا تحفظ اور بدعنوانی کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے تمام حکومتی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی اسلامی معیار اور قوم کی عظمت کے مطابق بنائیں۔