ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 70.39 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ اعداد و شمار کےمطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 72.51 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے،دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 70.39 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےبرینٹ خام تیل کی قیمت میں مجموعی طورپر 10.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی،جومسلسل تیسرے ہفتے کی گراوٹ تھی۔
مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے قبل آبنائے ہرمز کے ذریعے خام تیل کی ترسیل میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔