سونے کی قیمتوں میں ریکوری

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں ریکوری

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 91 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4063 ڈالر کا ہوگیا

پانچ دن مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں کمی کا سلسلہ رک گیا۔

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونےکی قیمتوں میں نمایاں ریکوری دیکھی  جارہی ہے،24 کیرٹ فی تولہ سونا 9100 روپےمہنگا ہو کر428736 روپےکاہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 7802 روپے بڑھ کر 367572 روپےہوگئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 203 روپےبڑھکر 6445 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 91 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4063 ڈالر کا ہوگیا۔