عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں

ایران پرامریکا کے تازہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

برطانوی کروڈ آئل 76 اور امریکی خام تیل 72 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا

ایران پر امریکا کے تازہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔

ایران پر حملوں اور ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں کے اثرات عالمی منڈی میں نمایاں ہونے لگے ہیں،جہاں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل 76 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 72 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کا لائسنس پھر منسوخ کردیا ہے، یہ فیصلہ آبنائے ہرمزمیں ایرانی اقدامات کےردعمل میں کیا گیا ہے،مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے 22 جون کو عمومی لائسنس جاری کیا تھا، جس کے تحت 21 اگست تک ایرانی خام تیل،پیٹروکیمیکل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔