میوچل فنڈ انویسٹرز کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ

میوچل فنڈ انویسٹرز کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا عمل مزید آسان ہوگیا

نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کو فنانشل انسٹی ٹیوشنز کا درجہ دے دیا گیا

میوچل فنڈ انویسٹرز کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے اور تصدیقی عمل کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

سرمایہ کاری کے نظام کو جدید خطوط پراستوارکرنے کے لیے جاری مختلف اقدامات کے تحت میوچل فنڈ انویسٹرز کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے اور تصدیقی عمل کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

پرائم منسٹر اپنا گھر پروگرام کے تحت نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کوفنانشل انسٹی ٹیوشنز کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ خواتین کے کاروبار کے لیے پہلی ڈیجیٹل شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ پروڈکٹ "خودمختار خاتون” لانچ کیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق شریعہ اسکریننگ فریم ورک کومزید سخت کردیا گیا ہے،جس کےتحت قرض اوراثاثوں کا تناسب 33 فیصدمقرر کیاگیا ہے۔بروکرز  کےلیے شریعہ کمپلائنٹ ونڈوآپریشنز کی اجازت بھی دےدی گئی ہے،جس سے اسلامی کیپیٹل مارکیٹ کے فروغ میں مدد ملے گی۔