نیٹو سیکریٹری جنرل کا ایران پر بیان

ایران پر نئے حملے بالکل ضروری تھے، نیٹو سیکریٹری جنرل

چاہتے امریکا ہماری خودمختاری کا احترام کرے، وزیراعظم ڈنمارک

نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے کا کہنا ہے کہ ایران پر نئے حملے بالکل ضروری تھے کیونکہ وہ  جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوسرے روز اپنے خطاب میں نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ روس صدر نیٹو کے ساتھ کھیل  کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔

اجلاس میں کینیڈین وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ٹرمپ چاہتے ہیں دفاعی اخراجات کا بوجھ زیادہ ممالک اپنے کندھوں پر اٹھائیں۔

وزیراعظم ڈنمارک کی وزیراعظم نے کہا گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں، امید ہے تمام اتحادی گرین لینڈ کے عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام کریں گے۔ ڈنمارک خودمختار ریاست ہیں، چاہتے امریکا ہماری خودمختاری کا احترام کرے۔