ایرانی اسکول پر امریکی حملہ

پرانی انٹیلی جنس رپورٹ کے باعث ایران میں میناب اسکول کو نشانہ بنایاگیا،سی این این کا انکشاف

امریکی فوج کو حملے کے چند ہی دن بعد معلوم ہوگیا تھا کہ یہ غلطی کیسے ہوئی،رپورٹ

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ پرانی انٹیلی جنس رپورٹ کے باعث ایران میں میناب اسکول کو نشانہ بنایاگیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج  نے پرانی انٹیلی جنس رپورٹ سے متعلق انتبا کے باوجود ایرانی اسکول کو نشانہ بنایا،رپورٹ میں واضح طور پر درج تھا کہ یہ معلومات پرانی ہیں،انہیں دوبارہ جانچنے کی ضرورت ہے،علم ہونے کے باوجود امریکی سینئر افسر نے اہداف کو حملے کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی۔۔

سی این این کے مطابق امریکی فوج کو حملے کے چند ہی دن بعد معلوم ہوگیا تھا کہ یہ غلطی کیسے ہوئی،کئی ماہ گزرنے کے باوجود پینٹاگون نے  میناب اسکول واقعے کی تحقیقات کی رپورٹ جاری نہیں کی،امریکا کے میناب اسکول پرحملے میں 168 بچے اور 14 اساتذہ شہید ہوئے تھے۔