سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، ریٹس مزید گرگئے

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 47 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4078 ڈالر پرآگیا

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے،مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4700 روپے سستا ہو کر430236 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 4029 روپے کم ہوکر 368858 روپے پر آ گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 138 روپے کم ہوکر 6421 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 47 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4078 ڈالر پر آگیا۔