ایرانی رہبراعلیٰ کو آج مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا
ایرانی شہید سپریم لیڈر کی میت نجف سے مشہد کیلئے روانہ کردی گئی۔
ایرانی رہبراعلیٰ کو آج مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائےگا،گذشتہ روز نجف اور کربلا میں ایرانی رہبراعلیٰ کا تعزیتی جلوس نکالا گیا،نجف اور کربلا میں آیت اللہ خامنہ ای کا جنازہ بھی ہوا، لاکھوں افراد شریک ہوئے۔
جسد خاکی کو کربلا میں حضرت عباسؓ اور امام حسینؓ کے روضوں میں لے جایا گیا،کربلا سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای کی میت نجف اشرف لائی گئی تھی جہاں حضرت علیؓ کے روضے میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
پیر کو تہران اور منگل کو قم میں لاکھوں افراد نے شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نماز جنازہ ادا کی تھی۔