سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ایم سی، سول ڈیفنس کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت
سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے پولیس کا چالان مسترد کرتے ہوئے دوبارہ تفتیش کا حکم دے دیا۔
فیصلہ تنویر پاستا سمیت دیگر نامزد ملزمان کی درخواست پر سنایا گیا،سماعت کے دوران وکیلِ صفائی شیخ جاوید میر نے مؤقف اختیار کیا کہ سانحے کی ناقص اندازمیں تفتیش کی گئی اور چالان میں سرکاری اداروں کو بچانے کی کوشش کی گئی۔
عدالت نےہدایت کی کہ تحقیقات ڈی ایس پی رینک کےافسر سےکرائی جائیں اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس اور ریسکیو اداروں کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے،پراسیکیوشن نے اس سے قبل دو بار چالان کو اعتراضات لگاکر مسترد کیا۔