برطانوی وزارت عظمی کے امیدوار اینڈی برنہم کا اسرائیل کے خلاف سخت بیان
برطانوی وزارت عظمی کے امیدوار اینڈی برنہم نے اسرائیل کے خلاف موقف سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ویڈیو بیان میں اینڈی برنہم نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل اقدامات پر لیبر پارٹی کا مؤقف بہت سخت ہونا چاہیے تھا، قیادت سنبھالی تو اسرائیل کے خلاف برطانیہ کا مؤقف مزید سخت ہوگا۔ اسرائیلی کابینہ کے شدت پسند وزرا پر پابندیاں عائد ہونی چاہیے۔
اینڈی برنہم نے غزہ سے متعلق لیبر پارٹی کے ابتدائی موقف پر معذرت کرلی اور اسرائیلی یہودی بستیوں کے ساتھ تجارتی روابط ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ کیئر اسٹارمر نے غزہ کا پانی اور بجلی بند کرنے کے اقدامات کی حمایت کی تھی۔