اگر امریکا مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران بھی اسی نوعیت کا جواب دے گا،ایران
ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کے امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی تردید کی ہےکہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ہم نے امریکا سے مذاکرات کی درخواست نہیں کی، تاہم ہم نے قطری ثالثوں کا دورہ ایران قبول کیا تھا۔
ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی، ہم بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ
برطانوی خبر رساایجنسی رائٹرز کےمطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نےخبردارکیا کہ اگر امریکا مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران بھی اسی نوعیت کا جواب دے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیاتھاکہ ایران نے ان سےمذاکرات جاری رکھنےکی درخواست کی ہے اور ہم نے ایران کی درخواست پر اتفاق کرلیا ہے۔