ایران نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی، اُسے قیمت چکانا ہوگی ،امریکی سینٹرل کمانڈ
امریکا نے ایران کےخلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کرتے ہوئےمتعدد ساحلی شہروں پر میزائل داغ دئیے ،چابہار،بوشہر، قشم اور بندرعباس میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،جبکہ کنارک، میناب، سیریک اور بوشہر میں بھی فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کےمطابق پاسداران انقلاب نےآبنائےہرمزمیں قبرص کے پرچم بردار جہاز پر حملہ کیا،جہاز کے ایک سویلین عملے کارکن لاپتہ ہے،جہازمیں آگ لگنےکےباعث وہ اپناسفرجاری رکھنے کےقابل نہیں رہا،ایران کو مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کا ایک اور موقع دیا گیا تھا،ایران ایک بار پھر اس پرعمل کرنے میں ناکام رہا، حملے کے جواب میں امریکا ایران پربھاری قیمت عائد کررہا ہے،یہ حملے امریکی سینٹرل کمانڈ کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے غلط فیصلہ کیا اور اب اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔