میر رضا کے خون میں بے ہوشی کی دوا کے اثرات ملنے کا انکشاف

کراچی: 

میر رضا قتل کیس میں جامعہ کراچی میں قائم آئی سی سی بی ایس کی کیمیکل لیبارٹری سے موصولہ رپورٹ میں انکشافات سامنے آگئے۔

میر رضا کی شرٹ سے متعلق فرانزک تجزیے کی دو مختلف رپورٹس تیار کی گئی ہیں، فرانزک رپورٹ تحقیقاتی ٹیم کو بھجوادی گئی ہے۔ فرانزک رپورٹ سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرولوجی ڈپارٹمنٹ نے تیار کی ہے۔

شرٹ کا پہلا تجزیہ گن شاٹ ریزیڈیو Gunshot residue (GSR) کا کیا گیا جس کے مطابق 
مقتول کو پشت سے گولی ماری گئی۔