جنگ بندی کا امکان؟ امریکی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد تک کمی

 برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 2.6 فیصد کم ہوکر 99.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو 100 ڈالر فی بیرل رہی تھی

 برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 2.6 فیصد کم ہوکر 99.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو 100 ڈالر فی بیرل رہی تھی

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک موقع پر 5 فیصد تک کمی ہوئی بعد ازاں قیمت 4 فیصد کمی کے ساتھ 89.15 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 2.6 فیصد کم ہوکر 99.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو گزشتہ کئی روز سے 100 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی حد سے اوپر رہی تھی۔

یورپی یونین نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ عالمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مل کر ہنگامی ذخائر میں موجود مزید خام تیل اور ایندھن عالمی منڈی میں لانے پر کام کرے گی۔

جس کا مقصد عالمی منڈی میں رسد بڑھا کر قیمتوں میں کمی لانا ہے تاہم امریکی صدر کے ڈیزل کے ہنگامی ذخائر سے مزید ایندھن مارکیٹ میں لانے کی دھمکی کو مسترد کردیا تھا۔

دوسری جانب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے صنعتی ممالک کے گروپ کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں خام تیل اور صاف شدہ پٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈی کی صورتحال اور ایندھن کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ مسلط کیے جانے پر مارچ سے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جس سے عالمی سطح پر پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور ایندھن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ دنیا کو مہنگائی کے سیلاب کا سامنا ہے۔