ون ڈے ٹرائی سیریز؛ پاکستان کا سری لنکا کو جیت کےلیے 306 رنز کا ہدف

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

راولپنڈی:

ون ڈے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سلیمان علی آغا 90 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رنز، بابر اعظم 45 رنز، سعد بیگ 39 رنز،حسن نواز،37 رنز،عرفات منہاس 18 رنز،فخر زمان 16 رنز، صائم ایوب 07 رنز، فہیم اشرف 06 رنز، نسیم شاہ 0 رن، حارث رؤف 0 رن اور شاہین شاہ آفریدی 13 رنز پرناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا 4 وکٹ،اسیتھا فرنینڈو 3 وکٹ، دلشان مدوشانکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کیا، ٹیم میں صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، سعد بیگ منہاس عرفات، فہیم اشرف، کپتان شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق لیگ اسپنرز شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث آج کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ بقیہ میچز میں شرکت سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک روزہ سہ فریقی سریز پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جا رہی ہے۔