ٹرمپ کا ایران جنگ پر یوٹرن

ٹرمپ کا 48 ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں 48 اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 48 ایرانی رہنما اب نہیں رہے۔

دوسری جانب، فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں جو کامیابی مل رہی ہے اس پر کوئی یقین نہیں کر سکتا، ایک ہی وار میں 48 رہنما ختم کر دیے گئے ہیں اور یہ کارروائی بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔