واشنگٹن : امریکی فوج نے کویت میں 3 ایف-15 جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کر دی۔
ایران کےخلاف مشن پر مامور تین امریکی ایف ففٹین لڑاکا طیارے کویت میں گر کر تباہ ہو گئے تھے، آج امریکی سینٹ کام نے جنگی طیاروں کے گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) نے کہا ہے کہ اتوار کے روز امریکی فضائیہ کے تین ایف-15 ای اسٹرائیک ایگل طیارے کویتی فضائی دفاع نے غلطی سے مار گرا دیے۔