ایران کا اقوام متحدہ سے شہری آبادی پر حملے رکوانے کا مطالبہ

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں 555 افراد شہید

اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مسلسل حملے جاری ہے۔ تین دن سے جاری فضائی حملوں کے دوران ایران میں مجموعی شہادتوں کی تعداد 555 ہوگئی۔

ہلال احمر ایران کے حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے 131 ایرانی شہروں پرحملے کیے، ایران پر حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 555 ہوگئی، پورے ملک میں ایک لاکھ کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، امدادی سرگرمیوں کیلئے 40 لاکھ رضاکاروں کو ہائی الرٹ کیا ہے۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں 149 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد میزائل برسادیئے۔ 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 777 زخمی ہوگئے ۔  تل ابیب اور وسطی علاقوں میں سائرن بج اٹھے ۔ لوگ شیلٹرز میں دبک گئے۔