مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی تردید

نئے سپریم لیڈر کا انتخاب! ایران نے اسرائیلی دعویٰ مسترد کر دیا

تہران: ایران نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

ایران نے اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کیلیے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے۔

اس حوالے سے پاسدران انقلاب نے بتایا کہ نئے سپریم لیڈرکےانتخاب میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے بعد ہوگا۔

دوسری جانب شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مشہد میں ان کے والد امام رضا کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ تدفین سے قبل یادگاری تقریب ہو گی۔ ایران کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے تدفین کی تفصیلات کا اعلان باضابطہ منظوری کے بعد کیا جائے گا۔