ایندھن کی قلت، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

بلوچستان میں ایندھن کی قلت کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بلوچستان بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

صوبے میں تعلیمی ادارے آج سے 23 مارچ تک بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق خطے کی کشیدہ صورت حال اور ممکنہ اثرات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ ملک میں ایندھن کی بچت کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کی جنگ کے باعث پاکستان میں ایندھن کے ذخائر 28 روز کے رہ گئے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔