اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے میں 4 ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو دفاتر کھولے جائیں گے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار دفاتر میں چھٹی ہوگی۔
گریڈ 20 یا تین لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والوں کو دو دن کی تنخواہ کی رضاکارنہ کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق تنخواہوں میں کٹوتی کا اطلاق شعبہ صحت اور تعلیم پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اور توانائی بچت پر حکومتی اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس ہوا جس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔