خارگ جزیرہ امریکی حملہ بیان

آج امریکی فوج نےخَارگ جزیرے کے تمام فوجی اہداف تباہ کردیے، تیل کی تنصیبات کو اخلاقی طور پربچایا گیا، امریکی صدر

ایران یا کوئی اور فریق آبنائے ہرمزمیں مداخلت کرے تو امریکی پالیسی پر فوری نظرِ ثانی ہوگی امریکی صدر

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہا ہےکہ میرے حکم پر فوج نےخَرج جزیرے کے تمام فوجی اہداف تباہ کر دیے،تیل کی تنصیبات کو اخلاقی طور پر بچایا گیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہاایران یا کوئی اور فریق آبنائے ہرمزمیں مداخلت کرےتو امریکی پالیسی پر فوری نظرِ ثانی ہوگی،اس صورت میں دوبارہ کارروائی کریں گے۔

صدر ٹرمپ نےمزیدکہا ایران کے پاس امریکایاعالمی سلامتی کو خطرہ پہنچانے کی صلاحیت نہیں،ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں حاصل کر سکتا،ایران کیلئے عقلمندی اسی میں ہے کہ ہتھیار ڈال دے۔

رپورٹ کے مطاق خارگ نامی جزیرہ ایران کے ساحل سے 25 کلومیٹر دور واقع ہے، جہاں سے ایران کا 90 فیصد تیل عالمی منڈی میں جاتا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے اپنے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرومیں ہنگامی فراہمی کا آغاز کر دیا،امریکی محکمہ توانائی کے مطابق اقدام کا مقصد عالمی تیل کی سپلائی اور قیمتوں کو مستحکم کرنا ہے،یہ قدم صدر ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا۔