علی لاریجانی شہادت دعویٰ تردید

اسرائیلی فوج کا ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا دعویٰ، ایران کی تردید

ایرانی میڈیا نےعلی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا گیا پیغام جاری کر دیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کردیا  ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق گزشتہ رات تہران پر ہونے والے حملے میں علی لاریجانی اور بیسج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی شہید ہوگئے

 ایرانی میڈیا نے علی لاریجانی کی شہادت کی تردید کردی۔ علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ سے لکھا گیا پیغام جاری کیا گیا جس میں ایرانی قومی سلامتی کے مشیر نے ایرانی نیوی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ کے بہادر مجاہدین کی شہادت ظالم قوتوں کے خلاف قربانیوں کا حصہ ہے،انکی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دل میں زندہ رہے گی۔