یورپی یونین خلیج فارس جہاز فیصلہ

یورپی یونین کا بھی خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ

یورپی ممالک کا ٹرمپ سے ایران جنگ کی حکمت عملی پر وضاحت کا مطالبہ

یورپی یونین نے بھی خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی ممالک نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سےایران جنگ کی حکمت عملی پر وضاحت کا مطالبہ کیا ہے، یورپی یونین نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتکاری کو ہی بہترین راستہ قرار دیا۔

یورپی فارن پالیسی چیف کاجا کالس کاکہنا ہے یہ یورپ کی جنگ نہیں ہے،اس لیے ممبر ممالک نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے مشن میں شرکت سے انکارکردیا ہے،کوئی بھی ملک اس جنگ میں براہ راست شامل ہونا نہیں چاہتا،کیونکہ سب کو اس جنگ کے نتائج کی فکر ہے،ہماری توجہ توانائی اور تجارتی راستوں کی بحالی پر مرکوزہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانیہ کسی وسیع جنگ میں شامل نہیں ہوگا،اسی صورت میں مدد ہوگی جب وہ قانونی اورواضح حکمت عملی کے تحت ہو۔

دوسری جانب جرمن چانسلر نے اپنے بیان میں کہا نیٹو کو اس تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہیے،خیال رہے کہ اس سے قبل فرانس