ایرانی حملے اسرائیلی زخمی

ایرانی حملوں میں مزید 192 اسرائیلی شہری زخمی

اب تک 3727 افراد کو زخمی ہونے کے بعد اسپتال داخل کیا جا چکا

اسرائیل کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں میں 192 افراد زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت ’درمیانی نوعیت‘ کی ہے، جبکہ 177 افراد کو ’معمولی زخم آئے ہیں جن کا اعلاج جاری ہے۔ تاہم باقی 11 افراد کی حالت کے بارے میں وضاحت سے کُھ نہیں بتایا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تنازع کے آغاز سے اب تک 3727 افراد کو زخمی ہونے کے بعد اسپتال داخل کیا جا چکا ہے۔