ایاز صادق کفایت شعاری اقدام

کفایت شعاری مہم: اسپیکر ایاز صادق کا بڑا اقدام، بلٹ پروف گاڑی واپس

سپیکرپرانی گاڑی پر اسمبلی پہنچے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا، پہنچان کروانے پر ہر کوئی حیران

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کے لیے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی  بلٹ پروف گاڑی گراؤنڈ کر دی ۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی اور پروٹوکول کے لیے فراہم کی گئی گاڑیاں بھی واپس کر دیں اور آج پرانے ماڈل کی سادہ کار میں پارلیمنٹ پہنچے۔

پارلیمنٹ پہنچنے پر سیکیورٹی اسٹاف نے انہیں عام گاڑی میں دیکھ کر روک لیا، تاہم اسپیکر نے اپنا تعارف کرایا جس پر عملے اور پولیس اہلکار حیران رہ گئے۔

سیکیورٹی حکام نے اسپیکر سے کم از کم ایک سیکیورٹی گاڑی ساتھ رکھنے کی درخواست کی، تاہم ایاز صادق نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب سادہ اور چھوٹی گاڑی ہی استعمال کریں گے۔

اس اقدام کو کفایت شعاری مہم کے تحت ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے۔