نیٹ سیکیورٹی سٹیبلائزر کے ساتھ ساتھ پاکستان دنیا بھر کے لیے اب تجارتی حب بن چکا ہے
کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ سمیت پاکستانی بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ
دی پاکستان انڈیکس کے مطابق
گزشتہ 24 دنوں میں کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ میں زبردست اضافہ ہوا جو پورے سال کے برابر ہے
کراچی پورٹ پر سال 2025 میں تقریباً 8,300 کنٹینرز جبکہ صرف گزشتہ 24 دنوں میں 8,313 کنٹینرز کے برابر مال پہنچا
عرب نیوز کے مطابق خلیجِ عرب میں شپنگ رکاوٹوں کے باعث روٹس کی تبدیلی سے پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ سرگرمی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا
پاکستان نے بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ قواعد میں ترمیم کر کے سمندری اور فضائی بندرگاہوں میں کارگو ہینڈلنگ کی اجازت دے دی
ٹریڈ کرونیکلس کے مطابق جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل نے 5,286 ہچیسن پورٹ نے 1,827 اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل نے 1,200 کنٹینرز کی ترسیل و کارروائی مکمل کی
عالمی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ جنگ نے پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کا مستقل مرکز بننے کا سنہری موقع فراہم کیا
عالمی ماہرین کی نظر میں قریبی متبادل کی تلاش میں دنیا کا پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کیلئے بہترین مقام سمجھے جانا اہم کامیابی ہے
پاکستان میں مضبوط سیاسی و اقتصادی استحکام اور قیادت کی حکمت عملی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے
سی پیک کے وسیع مواقع اور جدید انفراسٹرکچر پاکستان کو خطے میں تجارتی و لاجسٹک مرکز کے طور پر مستحکم کر رہے ہیں
پاکستان محفوظ اور مستحکم ملک کے طور پر بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بن گیا ہے