ارتھ آور پاکستان

صدر مملکت کی عوام سے ایک گھنٹہ روشنیاں بند کرنے کی اپیل

ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں، صدر مملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور کے موقع پر پیغام میں عوام سےایک گھنٹہ روشنیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری  نےاپنے پیغام میں کہاماحول کے تحفظ کےلیےاجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں، ایک گھنٹےکی علامتی بندش عملی ماحولیاتی اقدامات کی ترغیب ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

صدرمملکت نےمزیدکہاحالیہ سیلاب،گرمی کی لہریں اور خشک سالی بڑے چیلنجز ہیں،شہروں میں بڑھتا درجہ حرارت بجلی کے نظام پردباؤ کا سبب ہے،پانی کی دستیابی میں کمی اور سیلاب سے انفرا اسٹرکچر متاثر ہورہا ہے۔