نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو بھی ان مذاکرات سے فائدہ ہو گا: چیئرمین پیپلز پارٹی
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے پر امریکی اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امیدکرتےہیں براہ راست مذاکرات کے نتیجے میں دیر پا امن قائم ہو گا۔
تفصٰلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ 6 ہفتوں میں بہت سےچیلنجز کا سامنا رہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے 10 ایرانی نکات امریکی صدر کے سامنے رکھے،سیزفائر کے بعد ایران پر حملے بند ہو چکے مشرق وسطی پر حملے بند ہو چکے،پاکستان نے فریقین کو بات چیت کیلئے پلیٹ فارم فراہم کیاہے،نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو بھی ان مذاکرات سے فائدہ ہو گا،پاکستان کے بیک وقت امریکہ اور چین سے اچھے تعلقات ہیں۔
بلاول بھٹو نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے، جنگ بندی سے مستقل امن کی جانب راہموار ہو گی، دوہفتے کی جنگ بندی ممکن بنانے کیلئے سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں، سفارتی کوششوں کے باعث مذاکرات کا ماحول بنا،پاکستان، چین، سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور خلیجی ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں،جنگ بندی کا اعلان اور اس کی توثیق خود ایک مثبت اشارہ ہے، پاکستان میزبان کے طور پر سہولتکاری کرے گا۔