پاکستان میں سال بھر موسم کی صورتحال تبدیل ہوتی ہے کیونکہ ملک خطِ سرطان کے شمال میں واقع زمینی خطے پر موجود ہے۔ مون سون ہوائیں اور مغربی ہوائی سلسلے (ویسٹرن ڈسٹربنسز) پاکستان کے موسم کو متاثر کرنے والے دو اہم عوامل ہیں، صوبوں اور علاقوں کے لحاظ سے موسم میں کافی فرق ہوتا ہے، جیسے بلوچستان اور سندھ گرم اور خشک رہتے ہیں، شمالی علاقوں میں برف باری ہوتی ہے اور موسم سرد رہتا ہے جبکہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں شدید سردی ہوتی ہے۔وائڈ اینگل آپ کو ملک کے بڑے شہروں کی روزانہ کی تازہ ترین موسمی رپورٹس فراہم کرتا ہے۔ اپنے شہر کے موسم سے باخبر رہنے کے لیے اس کو فالو کریں۔