آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2026

آئی ایم ایف نےورلڈاکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2026 جاری کر دی

مشرق وسطی جنگ نےعالمی معاشی ترقی کو متاثر کر دیا، رپورٹ

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ 2026 جاری کر دی ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ نے عالمی معاشی ترقی کو متاثر کیا اس لیئے عالمی ترقی کی رفتار 0.2 فیصد کمی سے 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھی معاشی شرح نمو سست،مہنگائی بڑھنےکی پیشگوئی  کی گئی ہے ، رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنےکاامکان ہے،حکومت نےاس سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے ، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق اگلے مالی سال مہنگائی مزید بڑھ کر 8.4 فیصدتک جانے کا خدشہ ہے،گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 4.5 فیصدریکارڈ کی گئی، پاکستان میں اس سال بیروزگاری 7.1 فیصد سے کم ہوکر 6.9 فیصد رہے گی، اگلےمالی سال بے روزگاری مزید کم ہو کر  6.5  فیصد پرآسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا0.4 فیصد ہو سکتا ہے،اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.9 فیصد تک جا سکتا ہے،جنگ سےعالمی انرجی سپلائی اور مارکیٹس متاثر ہوئیں ، نئی ترجیحات کےتعین پر زور گیاہے۔ مشرق وسطیٰ تنازع کی مدت اورشدت مستقبل کی آؤٹ لک کاتعین کرےگی۔