سعودی عرب 3 ارب ڈالر ڈپازٹ پاکستان

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کا اعلان

رقم کی فراہمی آئندہ ہفتے متوقع ہے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

سعودی عرب نے پاکستان کےلیے مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرڈپازٹ کوطویل مدت کےلیےتوسیع دےدی،رقم کی فراہمی آئندہ ہفتے متوقع ہے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاسعودی عرب کا تعاون پاکستان کےلیے اہم ہے،سعودی مدد سےزرمبادلہ کےذخائرمستحکم ہوں گے، مالی تعاون پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات میں مددگارہوگا، پاکستان نے 1.4 ارب ڈالرکا یورو بانڈ بروقت ادا کردیا،حکومت تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ نےواشنگٹن میں سعودی وزیرخزانہ سےملاقات کی،عالمی اداروں کی جانب سےپاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہارکیا،سال کے آخر تک ذرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر تک لانےکا ہدف ہے،پاکستان عالمی مارکیٹس میں فنڈنگ کے نئےذرائع تلاش کر رہا ہے،پانڈا بانڈ اور جی ایم ٹی این پروگرام پر پیشرفت جاری ہے۔

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نےآئی ایم ایف پینل میں شرکت کی،اس دوران گفتگومیں کہا مشرقِ وسطیٰ تنازع حالیہ تاریخ کے بڑے ترین سپلائی شاکس میں سےایک ہے،اس بحران نےعالمی سطح پر ایک وسیع مکالمے کو جنم دیا ہے،گزشتہ 25 تا 30 دن کےدوران کراچی پورٹ پرٹرانس شپمنٹ گزشتہ سال کے مقابلےمیں زیادہ رہی۔

وزیرخزانہ نےدوسرے اور تیسرے درجے کے اثرات کے حوالے سے منظرنامہ بھی بتایا،کہا یہ عالمی تجارتی منظرنامے میں نئے مواقع کی عکاسی کرتی ہے،اس بحران سےحاصل ہونے والا اہم سبق اسٹریٹجک ذخائر کی تعمیر ہے