رویت ہلال کمیٹی اجلاس ذی الحج چاند 2026 پاکستان

ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کی توقع ہے، ترجمان سپارکو

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے۔

مولاناعبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزرات سائنس اینڈٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہیں۔

ترجمان سپارکو کے مطابق صاف موسم اور بہتر حدِ نگاہ کی صورت میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، آج شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ متوقع ہے۔

یکم ذوالحج 1447 ہجری 18 مئی بروز پیر ہونے کا امکان ہے، عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب انڈونیشین وزارت مذہبی امور کے مطابق انڈونیشیا میں ذوالحجہ کاچاند نظر آگیا، انڈونیشیا میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی، ملائیشیا میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید 27 مئی کو ہوگی۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج  ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سےچاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذوالحجہ 18 مئی بروز سوموار ہونے کا امکان ہے جبکہ  حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 26 مئی اور عیدالاضحی 27 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔