فیلڈ مارشل نے شہدا کے اہلخانہ، پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدا کے اہلخانہ، پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدا کے اہلخانہ، افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا مادر وطن کا امن اور سلامتی شہدا کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے ۔ شہدا کے اہلخانہ کی استقامت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاری اور عزم قابل تحسین ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ مکمل قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔ پائیدارامن واستحکام تک دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں۔ گی ۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 50 ستارہ امتیاز ملٹری اور 12 تمغہ بسالت عطا کیے گئے۔ بعد از شہادت اعزازات شہدا کے اہلخانہ نے وصول کیے۔ فیلڈ مارشل نے شہدا اور غازیوں کو قوم کا فخر قرار دیا۔