بنوں پولیس دہشتگرد فائرنگ مقابلہ

بنوں: پولیس اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار شہید،چار زخمی ہوگئے

پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری، مزید نفری طلب، پولیس

بنوں کے علاقہ بارکزئی میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

بنوں کے علاقے بارکزئی میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ تاحال جاری ہے جبکہ علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب بنوں تھانہ کینٹ کی حدودگل زمان مسجد،میرانشاہ روڈ کےقریب نصب کیاگیاایک آئی ای ڈی بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس حکام کےمطابق دھماکہ خیز مواد تخریب کاری کی کارروائی کے لیے نصب کیا گیا تھا، تاہم بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔