مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر شیخ علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے
دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں فرزندانِ اسلام آج میدانِ عرفات میں جمع ہیں، جہاں حج کا سب سے اہم رکن “وقوفِ عرفہ” ادا کیا جا رہا ہے۔
منیٰ سےحجاج کرام کےقافلےمیدانِ عرفات روانہ ہوگئے،آج حج کاسب سے بڑا رکن وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا ،میدانِ عرفات میں ظہر اورعصر کی نمازیں جمع کر کے ادا ہوں گی،غروبِ آفتاب کےبعدحجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوں گے،مزدلفہ میں مغرب اورعشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کی جائیں گی،حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے۔
ایک محتاط اندازے کےمطابق حج 2026 کے دوران تقریباً 20 لاکھ تک حجاج کی موجودگی متوقع ہے، جبکہ میدانِ عرفات کومکمل طور پرجدید سہولیات اورسیکیورٹی انتظامات سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔