نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کو ٹیلیفون بھی کیا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی جس دوران مشرق وسطیٰ کی سنگین صورت حال اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کیلئے آمد پر اسحاق ڈار کا دیایوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ۔ نائب وزیراعظم اور چینی وزیرخارجہ نے پاک چین تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی ۔ اسحاق ڈار چین کے ایک روزہ سرکاری دورے پر بیچنگ میں موجود ہیں ۔ نائب وزیراعظم نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان کو ٹیلیفون بھی کیا ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ ہاکان فیدان نے چار ملکی اجلاس کیلئے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا ۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ۔ بدلتی علمی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطے رکھنے پراتفاق کیا ۔