پاکستان ناروے ماحولیاتی معاہدہ

پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

معاہدے سے پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو فروغ ملے گا ، مصدق ملک

پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی زیر صدارت تقریب میں  مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔

وفاقی وزیر موسمیات تبدیلی کا کہنا تھا کہ معاہدہ پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر اور صاف توانائی کے لئے سنگ میل ہوگا  ۔ شراکت داری سے ملک کی کاربن مارکیٹ کو عالمی سطح پر تقویت ملے گی ۔ گرین اکانومی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ حکومت ویسٹ مینجمنٹ ، زراعت اور ٹرانسپورٹ میں پائیدار ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔ نارویجن سفیر نے کہا کہ یہ معاہدہ دوطرفہ ماحولیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے ۔ ماحولیاتی اہداف کے حصول میں پاکستان سے بھرپور تعاون کریں گے ۔ شراکت داری کا مقصد نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور گرین گروتھ کو فروغ دینا ہے ۔