اوورسیز پاکستانی ترسیلات

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں سے قابل ذکر ڈالرز موصول

مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 83 کروڑ ڈالر وطن بھیجے: سٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے اوورسیز پاکستانیوں کی وطن بھیجی گئی ترسیلات زر کا ڈیٹا جاری کر دیا ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں سے قابل ذکر ڈالرز موصول  ہوئے ، مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 83 کروڑڈالر وطن بھیجے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق   ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ہوا تاہم سالانہ بنیاد پر5.5فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،  مارچ میں سب سےزیادہ زرمبادلہ سعودیہ سے 92 کروڑ ڈالر وطن آئے، یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں 82 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، مارچ میں برطانیہ سے پاکستانیوں نے تیسری بڑی رقم 59 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 36 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا،رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستان کو 30 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کی ترسیلات زر کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔